شاملی: سماج وادی پارٹی نے اترپردیش کے ضلع شاملی کے اسمبلی حلقہ نمر 8 کیرانہ کے بوتھ نمبر 297، 298 ، 273، 254، 255، 266، 304 اور 205 پر سست ووٹنگ کی شکایت کی ہے۔
سماج وادی پارٹی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' ان بوتھوں پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے جس ووٹنگ متاثر ہورہی ہے۔ ووٹرز مجبور ہوکر واپس جارہے ہیں۔ Samajwadi Party Complaint to Election Commission
انہوں نے مزید لکھا کہ 'مہربانی کرکے ان بوتھوں پر باصلاحیت عملہ کو لگا کر ووٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کی زحمت کریں، تاکہ ووٹرز باآسانی ووٹنگ کرسکیں۔'
انہوں نے آگے لکھا کہ ضلع شاملی کے اسمبلی حلقہ نمبر 10 کے بوتھز نمر 4 کی مشین خراب ہونے سے ووٹرز بغیر ووٹ کیے واپس جارہے ہیں۔ برائے مہربانی دوسری مشین کے انتظامات کراکر بہتر ووٹنگ کو یقینی بنانے کی زخمت کریں۔'
مزید پڑھیں: