ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ضمنی انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج کے تعلق سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
انتخابی نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے دن آنے کا امکان ہے۔
ای وی ایم کی حفاظت کے لئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انتخابی امیدواروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
انتخابات میں حصہ لینے والی سبھی پارٹیوں کے امیدوار
اپنے اپنے تعلق سے جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
ضمنی انتخاب میں شہر اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 919 تھی اس کے برعکس صرف 41۰56 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یعنی ایک لاکھ 61 ہزار 231 ووٹ ڈالے گئے۔
وہیں رامپور کی سبزی منڈی میں ای وی ایم مشینوں کی حفاظت کے لئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی 24 گھنٹہ تعینات ہیں۔