نوئیڈا: اتر پردیش اسمبلی الیکشن کے بعد سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی جانب سے مختلف مسئلہ پر خاموشی سے دلبرداشتہ ہوکر آج نوئیڈا سماج وادی پارٹی کے سرگرم لیڈر کلدیپ یادو نے بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر نےکلدیپ یادو کو پارٹی میں شامل کرایا۔ Samajwadi Party Leader joins BJP۔ کلدیپ یادو بہلول پور گاؤں کے رہنے والے ہیں اور کافی عرصے سے سماج وادی پارٹی سے منسلک تھے وہ سماجوادی پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز بھی رہے ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے درمیان کلدیپ یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ سے متاثر ہو کر انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے'۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ دادری کے ایم ایل اے تیج پال ناگر آج ایک پرائیویٹ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کلدیپ یادو کے گھر پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے بی جے پی کی باضابطہ رکنیت حاصل کی۔