ETV Bharat / state

UP Election 2022: لکھنو کے شمال حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار پوجا شکلا سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 8:55 PM IST

Updated : Feb 22, 2022, 10:06 PM IST

لکھنؤ کے شمالی حلقۂ اسمبلی North constituency of Lucknow سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار پوجا شکلا ہیں جن کا سیاسی سفر لکھنؤ یونیورسٹی میں سیاہ جھنڈا دکھانے کے بعد شروع ہوا۔

لکھنؤ کے شمال حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار پوجا شکلا میدان میں

اترپردیش میں 23 فروری کو چوتھے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے جس میں لکھنؤ سمیت متعدد اضلاع شامل ہیں۔ لکھنؤ کے شمال حلقہ اسمبلی North constituency of Lucknow سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار پوجا شکلا ہیں جن کا سیاسی سفر لکھنؤ یونیورسٹی میں سیاہ جھنڈا دکھانے کے بعد شروع ہوا۔ پوجا میڈیا کی سرخیوں میں مسلسل آتی رہی ہیں۔ ان کو ایک فائر برانڈ خاتون رہنما کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

لکھنو کے شمال حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار پوجا شکلا سے خاص بات چیت

پوجا شکلا نے بتایا کہ حلقۂ اسمبلی میں عوام سے مسلسل رابطہ کر رہی ہوں اور اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہی ہوں جب کہ عوام کی جانب سے بھی اس کا بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ موجودہ لڑائی بے روزگاری، مہنگائی اور نفرت کو ختم کرنے جیسے مسائل پر ہے۔ اگر انتخابات میں کامیابی ملتی ہے تو علاقے میں ترقی، خوش حالی، طبی مراکز اور اسکول روڈ کو درست کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔

گزشتہ روز اکھلیش یادو نے بھی پوجا شکلا کے حلقہ میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران ان کے ہاتھ میں ہنومان گدا، ترشول اور فرسا جیسی مذہبی نشانیاں دیکھنے کو ملیں۔ تو کیا اکھلیش یادو بھی ہندوتوا کا استعمال کر رہے ہیں۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو سبھی مذاہب ذات پات کے ماننے والے اپنے عقیدت کے اعتبار سے ہدیہ پیش کرتے ہیں اور ہم سبھی کا احترام کرتے ہیں۔

Last Updated : Feb 22, 2022, 10:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.