اتر پردیش کے لکھنو کی رہنے والی سلطنت پروین نے یوپی پی سی ایس کے امتحان میں چھٹویں رینک حاصل کرکے سماج کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے اتر پردیش اردو اکادمی کے زیر انتظام جاری آئی اے ایس اسٹڈی سینٹر میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں تعلیم حاصل کیں۔ اب جب یوپی پی سی ایس کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں انہوں نے چھٹویں مقام حاصل کیں اور ایس ڈی ایم کے عہدے کے لیے منتخب ہوئیں۔
سلطنت پروین اترپردیش کے کشی نگر ضلع کے سلیم گڑھ گاؤں کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تعلیم کے لئے لکھنو آگئی تھیں۔ سلطنت پروین نے بتایا کہ وہ انٹر گرل یونیورسٹی سے بی ٹیک کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والد نے حوصلہ دیا کہ سول سروسز کی تیاری کروں۔ اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ والد پرچون کی دکان ہے۔ متوسط خاندان سے تعلق رکھتی ہوں، 'میں جوائنٹ فیملی میں رہتی ہوں خاندان میں 35 افراد ہیں۔ کووڈ وبا میں چھوٹے بھائی دانش کا انتقال ہوگیا تھا، تعلیم میں کافی دشواریاں پیش آرہی تھیں، لیکن اہل خانہ نے ہمیشہ ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشی نگر کے چھوٹے گاؤں سے تعلق رکھتی ہوں۔ بی ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد تیاری شروع کردی تھی، پہلے اردو اکادمی کے زیر انتظام چلنے والے کوچنگ سینٹر میں داخلہ لیا۔ اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کوچنگ کے لیے داخلہ لیا۔ مسلسل کوشش کے بعد یو پی پی سی ایس امتحان میں کامیابی حاصل کر ایس ڈی ایم کے عہدے کے لیے منتخب کی گئی ہوں۔ اس کے لئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔'
سلطنت پروین کے والد شمیم خان کا کہنا ہے کہ جب میں سعودی گیا تھا، اس وقت میرے مینیجر نے کہا تھا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دینا۔ اس کے لئے پراپرٹی جمع نہ کرنا۔ اسی نظریے کے تحت ہم نے ہر کوشش کی۔ اس دوران پریشانیاں بھی آئیں، لیکن بچوں کے تعلیم کے معاملے میں پیچھے نہیں ہٹا۔ یہی وجہ ہے کہ آج کامیابی ملی ہے اور اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ سلطنت پروین کہتی ہیں کہ میری والدہ آسیہ خان کا میری تعلیم میں بہت اہم کردار رہا ہے۔ وہ پڑھنے میں ہونہار تھی لیکن ان کو پڑھائی کا موقع نہیں ملا۔ کم عمری میں شادی ہو گئی تھی ان کی خواہش تھی کہ ان کے بچے تعلیم یافتہ بنے اسی نظریے کے تحت کشی نگر کے چھوٹے گاؤں سے انہوں نے کوچ کیا اور لکھنؤ میں میں رہائش پذیر ہوئیں۔ اس کے بعد والد کی مسلسل حوصلہ افزائی اور ماں کی تربیت نے مجھے اس مقام پر پہنچایا ہے۔ سلطنت نے کہا کہ مسلم سماج کی لڑکیوں کے لئے لیے دوسرے سماج کے بنسبت اور زیادہ محنت مشقت جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ سبھی لڑکیوں کو ہم یہی کہنا چاہتے ہیں کہ جو لڑکی خواب دیکھ رہی ہے اس کے کرنے کے لیے ایمانداری کے ساتھ لگن اور محنت کرے امید ہے کہ کسی نہ کسی دن کامیابی ضرور ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Nusrat Noor Topper JPSC Exam نصرت نور جے پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کرنے والی پہلی مسلم خاتون