ETV Bharat / state

Russia Ukraine War: یوکرین میں پھنسے بچوں کے والدین نے حکومت ہند کو بھیجا میمورنڈم

روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان یوکرین میں کئی بھارتی طلبا و طالبات پھنسے ہوئے ہیں۔ جس کو لے کر سہارنپور میں بچوں کے سرپرستوں نے ڈی ایم سہارنپو کے توسط سے حکومت ہند کو میمورنڈم بھیج کر ان کے بچوں کو گھر واپس لانے کا مطالبہ کیا۔Parents sent a Memorandum To govt, Appeal For Help

یوکرین میں پھنسے بچوں کے والدین نے حکومت ہند کو بھیجا میمورنڈم

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 10:10 PM IST

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ Russia Ukraine War چھڑ گئی ہے۔ وہیں یوکرین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے گئے ضلع سہارنپور کے بھی درجنوں طلباء وطالبات وہاں پھنسے ہوئے ہیں اور یہاں ان کے گھروالے شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار ہیں۔

اس سلسلے میں آج سہارنپور کے بچوں کے سرپرستوں نے ڈی ایم سہارنپو کے توسط سے حکومت ہند کو میمورنڈم بھیج کر ان کے بچوں کو گھر واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

یوکرین میں پھنسے بچوں کے والدین نے حکومت ہند کو بھیجا میمورنڈم

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ جب سے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شروع ہوئی ہے وہ شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں اور اپنے بچوں کے تئیں نہایت فکرمندی کا شکار ہیں۔

والدین نے بتایاکہ روس کے ذریعہ مسلسل یوکرین میں حملوں سے ان کی نیندیں اڑی ہوئی اور وہ اپنے بچوں کو لے کر سخت تشویش اور اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ حکومت اپنی سطح پر بڑے پیمانے پر کوششیں کرکے فوری طورپر ان کے بچوں کو محفوظ طریقہ سے گھر واپسی کو یقینی بنائے۔ اس دوران ضلع کے درجنوں بچوں کے سرپرست موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Saharanpur Students Stuck in Ukraine: یوکرین میں پھنسے طلبہ کے اہل خانہ شدید پریشان، حکومت سے مدد کی اپیل

واضح رہے کہ سہارنپور کے علاوہ سنبھل، بجنور، غازی آباد، ہاپوڑ سمیت کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں کے طلباء یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.