الیکٹرانک، فوٹو اسٹیٹ، آٹو موبائل، ان کے سروس سینٹرز، مٹھائیوں کی دکانیں، چشمہ کی دکانیں، بک اسٹیشنری، پیپر کی دکانیں، موبائل شورومز، موبائل سروس سینٹر، کمپیوٹر، ہارڈویئر، ڈش ٹی وی، باٹ ماپ اور کانٹے، سیمنٹ اور بلڈنگ مٹیریل کنفیکشنری، بیکری، سینٹری ہارڈویئر کی دکانیں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک کھولی جائیں گی۔
ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ ہفتہ وار چھٹی کو چھوڑ کر یہ دکانیں کھولی جائیں گی۔ تاجران اور دکانداروں کو سماجی فاصلے پر سختی کے ساتھ عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ابھی پابندی جاری رہے گی، دکانیں جہاں پر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وہاں دکاندار مالک سمیت 5 سے زائد افراد ایک وقت میں جمع نہیں ہونے چاہئیں، دکاندار باہر پکے پینٹ سے دائرہ بنائیں گے۔ تاجروں اور ملازمین کو موبائل پر آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ ہونا چاہئے۔
ضلع مجسٹریٹ نے صاف طور پر کہا کہ طاق و جفت کا تعین بازار کی بنیاد پر کیا جائے گا جس کی منظوری متعلقہ بازار کے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک، سینی ٹائزر سبھی کو رکھنا ہوگا۔ کسی طرح کی لاپرواہی پر اجازت کو منسوخ کردیا جائے گا، اتنا ہی نہیں خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔