دنیا بھر میں کورونا وائرس نے اپنا قہر بپا کیا تو وہیں ہندوستان میں بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ اب مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن کے مطابق اسکولوں اور کالجوں کو کھولا جارہا ہے۔
سہارنپور میں بھی حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق اسکول و کالجز کو کھولا گیا ہے جس میں پہلی شفٹ میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کو بلایا گیا تھا اور دوسری شفٹ میں 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلبہ کو بلایا گیا۔
اسکول انتظامیہ، حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن کے مطابق رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے طلبہ کو اسکول کالجز کے اندر داخلہ دیا گیا۔
اس دوران جس کے پاس ماسک نہیں تھا ان کو ماسک کی سہولت دی گئی لیکن اسکول میں آنے والے طلبہ حاضری 50 فیصد سے بھی کم رہی۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طلبہ میں کہیں نہ کہیں کورونا وائرس کا ابھی بھی خوف بنا ہوا ہے۔ اس باعث اسکولوں میں طلبہ کی حاضری ابھی 20 سے 30 فیصد ہی ہے۔
بتا دیں کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن کے مطابق 50 فیصد بچے اسکول میں آئیں گے اور باقی 50 فیصد اگلے روز اسکول میں آکر اپنی تعلیم حاصل کریں گے۔ اس کے باوجود بھی 20 سے 30 فیصد ہی طلبہ اسکول پہنچ پائے۔