نگر نگم کی ٹیم پورے شہر کو سینیٹائز کرنے میں مصروف ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو بھی پوری طرح سینیٹائز کیا جارہا ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جاتا ہے، اسی دوارن صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔
اس لاک ڈاؤن میں دودھ، میڈیکل کی دکانوں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نگر نگم کی ٹیمیں لگاتار اپنی گاڑیوں کے ذریعہ گلی محلوں کو اچھی طریقے سے سینیٹائز کررہی ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے نگر نگم ٹیم کو دو روز کے اندر پورے شہر کو سینیٹائز کرنے کے احکامات دیئے ہیں وہیں نگر آیکت گیانندر سنگھ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ پورے طریقے سے لگے ہوئے ہیں اور ان علاقوں کا دورہ کررہے ہیں جہاں سینیٹائز کیا جارہا ہے۔