ETV Bharat / state

سہارنپور پولیس نے مافیاؤں کی فہرست تیار کی

کانپور کے واقعے کے بعد پوری ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے، اسی ضمن میں پولیس نے ٹاپ دس مافیاؤں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:51 PM IST

سہارنپور پولیس نے مافیاؤں کی فہرست تیار کی
سہارنپور پولیس نے مافیاؤں کی فہرست تیار کی

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ہی علاقوں میں نہیں بلکہ کانپور کے واقعہ کے بعد سے ہی پوری ریاست میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔

اس ضمن میں سی او سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد پولیس فی الوقت ایکشن میں نظر آرہی ہے۔

پولیس نے ریاست بھر کے ٹاپ ٹین مافیاؤں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سہارنپور کمشنری کے تین شاطر بدمعاش سشیل موچ، سنجیو جیوا اور آکاش جاٹ کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فی الحال یہ تینوں جیل میں بند ہیں، اس کے باوجود بھی پولیس نے شکنجہ کسنے کی تیاری شروع کردی ہے، کیوں کہ یہ تینوں کہیں نہ کہیں جیل میں رہ کر بھی جرائم کی وارداتوں کو بھی انجام دے رہے ہیں۔

ان کے خلاف درج مقدمات میں سخت پیروی کرکے سبھی کو سزا دلانے کے قواعد شروع کردیے ہیں، اور ساتھ ہی ان کی جائیداد کی بھی جانچ کی جارہی ہے، اور جائیدادا کو قرق کرنے کے قواعد بھی شروع کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار روز قبل ہسٹری شیٹر بدمعاش وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم پر حملہ ہوا تھا، جس میں سی او تھانہ انچارج سمیت آٹھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، جب کہ وکاس اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگیا تھا۔

اس واردات کے بعد سے ہی پوری ریاست کی پولیس حرکت میں آگئی ہے، پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پوری ریاست کے ایسے مافیاؤں کی فہرست جاری کی ہے جس میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔

اس فہرست میں سہارنپور کمشنری کے تین شاطر بدمعاش جس میں سشیل موچ، سنجیو جیوا اور آکاش جاٹ کا نام بھی شامل ہے، جس کے بعد پولیس نے تینو ں کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے۔

سہارنپور رینج کے ڈی آئی جی اوپیندر اگروال نے بتایا کہ ان تینوں مافیاؤں کے گرگے پولیس کے راڈار پر ہیں جلد ہی سبھی پر شکنجہ کسنا شروع کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.