ETV Bharat / state

سہارنپور: پولیس نے چار منشیات کاروباری کو گرفتار کیا

ایس ایس پی سہارنپور کے ذریعہ منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔

Saharanpur: Police arrested four drug dealers
سہارنپور: پولیس نے چار منشیات کاروباری کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 8:20 PM IST

سہارنپور میں ایس پی دیہات اور سی او گنگوہ کی قیادت میں تھانہ نانوتہ پولیس کے ذریعہ مخبر کی اطلاع پر چیکنگ کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سہارنپور: پولیس نے چار منشیات کاروباری کو گرفتار کیا

پولیس نے منشیات کاروبار کرنے والے چار شاطر افراد جن میں جابر ولد سلیم، تعریف، آصف ولد ایوب، اسلام ولد ناصر کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 70 کلو ڈوڈہ، 200 گرام اسمیک، 200 گرام افیم، اور ایک ٹرک برآمد کیا ہے۔

یہ شاطر افراد راجستھان کے ادےپور سے منشیات خرید کر علاقہ میں فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔ نانوتہ پولیس کو اس طرح بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی دیہات اشوک کمار مینا نے صحافیوں کو بتایا کہ نانوتہ پولیس کے ذریعہ نشیلی اشیاء کا کاروبار کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے مذکورہ سامان برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد راجستھان کے ادے پور سے منشیات خرید کر لاتے تھے اور علاقہ میں فروخت کرتے تھے، یہ لوگ بڑے شاطر ہیں، کاس میٹک کے سامان میں منشیات چھپا کر لاتے تھے۔ برآمد سامان کی قیمت 7 لاکھ سے 10 لاکھ بتائی جارہی ہے۔ جلد ہی ان کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.