پولیس کے مطابق ملزم سے لوٹی گئی رقم اور ایک اسکوٹی برآمد کرلی گئی ہے اور اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ برس دو نومبر کو برلہ راجوپور روڈ پر کولہو مالک سے 45 ہزار روپئے کی لوٹ کا معاملہ آج حل کرلیا گیا ہے۔
حالانکہ اس واردات میں شامل ایک دیگر ملزم اب بھی فرار ہے جس کی تلاش پولیس کررہی ہے۔
ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ گرفتار شدہ بدمعاش کے خلاف دیوبند کے علاوہ مظفرنگر اور پور قاضی میں کئی معاملے درج ہیں۔