اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں پولیس مجرموں پر شکنجہ کس رہی ہے ۔اسی سلسلہ میں آج کرائم برانچ اور تھانہ صدر کے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوے باجوریہ پل سے پچاس ہزار روپیہ کے انعامی بدمعاش ایاز عرف کنگارو ولد ریاض و گرفتار کیاہے۔
دیہات کوتوالی اور تھانہ منڈی میں اس کے خلاف کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔ جس کو لیکر پولیس کافی دنوں سے ملزم کی تلاش میں تھی۔
ایس پی سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ دیہات کوتوالی پولیس نے ریاض عرف کنگارو کو گرفتار کیا ہے ۔ جو 50 ہزار کا انعامی ہے ۔ اوریہ 2016 سے مطلوب تھا ۔ پولیس کی تلاش جارہی تھی ۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم جودھپور میں چھپ کر رہائش پذیر تھا۔ کبھی کبھار وہ اپنے گھر بھی آتا تھا ۔اور چند دنوں کے بعد واپس ہوجاتھا ۔
اس دفعہ بھی کسی واقعہ کو انجام دینے کی فراق میں تھا۔مگر دیہات کوتوالی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔