ETV Bharat / state

سہارنپور: پولیس پر آخری رسومات ادا کرنے کا الزام - ای ٹی وی بھارت نیوز

سہارنپور تھانہ صدر بازار کے علاقے نوادہ روڈ پر واقع ہری نگر کالونی کا ہے، جہاں ونے کمار نام کا نوجوان 14 ستمبر کو لاپتہ ہوا تھا، جس کے اہل خانہ نے پہلے اس کی تلاش کی اور جب نوجوان نہ ملا تو انہوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

سہارنپور: پولیس پر آخری رسومات ادا کرنے کا الزام

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 9:14 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں 14 ستمبر کو لاپتہ نوجوان کی لاش رام پور منیہاران سے برآمد کی گئی تھی، پولیس نے لاش کی آخری رسومات ادا کردی تھی۔ مقتول کے لواحقین نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ جانکاری ہونے کے باوجود پولیس نے بچے کی آخری رسومات ادا کر دی، ایس پی سٹی نے اس معاملہ میں جانچ کی ہدایت دی ہے۔

سہارنپور: پولیس پر آخری رسومات ادا کرنے کا الزام

دراصل معاملہ سہارنپور تھانہ صدر بازار کے علاقے نوادہ روڈ پر واقع ہری نگر کالونی کا ہے، جہاں ونے کمار نام کا نوجوان 14 ستمبر کو لاپتہ ہوا تھا، جس کے اہل خانہ نے پہلے اس کی تلاش کی اور جب نوجوان نہ ملا تو انہوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

وہیں دو دن بعد 16 ستمبر کو نوجوان کی لاش رام پور منیہاران کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی اور پولیس نے نوجوان کی لاش کو نامعلوم میں دکھا کر اس کی آخری رسومات ادا کردی۔

مقتول کے اہل خانہ نے پولیس انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے سرکٹ ہاؤس میں ہنگامہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع تھی کہ نوجوان کی رپورٹ گمشدہ میں درج ہے لیکن پھر بھی انہوں نے نوجوان کو نامعلوم دکھا کر اس کی آخری رسومات ادا کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا،اترپردیش: انعامی بدمعاش گرفتار

واضح رہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسی ایس پی سٹی نے رشتہ داروں کی شکایت پر معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.