ETV Bharat / state

سہارنپور: لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری - اجتماعی عصمت دری کی رپورٹ

ہفتہ کو متاثرہ کی بڑی بہن کی تحریر پر پولیس نے تینوں نوجوانوں کے خلاف اجتماعی عصمت دری کی رپورٹ درج کی ہے۔ تینوں ملزمین فرار ہیں۔ پولیس نے متاثرہ کے میڈیکل جانچ کے لئے اسے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

Saharanpur: Gang rape of a girl
سہارنپور: لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:05 PM IST

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ناگل علاقے میں بیت الخلا کے لئے گھر سے نکلی ایک لڑکی کے ساتھ تین افراد کے ذریعہ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ناگل علاقے کے ایک گاؤں میں گذشتہ رات لڑکی قضائے حاجت کے لئے باہر نکلی تو تین نوجوانوں، لوکیندر، انل اور سُمندر نے اس کا اغوا کرلیا اور زیر تعمیر مکان کے ایک کمرے میں لے جاکر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

ہفتہ کو متاثرہ کی بڑی بہن کی تحریر پر پولیس نے تینوں نوجوانوں کے خلاف اجتماعی عصمت دری کی رپورٹ درج کی ہے۔ تینوں ملزمین فرار چل رہے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ کے میڈیکل جانچ کے لئے اسے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

ایک دوسرے حادثے میں تیترو علاقے کے گاؤں میں گذشتہ رات رضوان نامی شخص نے اپنی بھابھی کے ساتھ عصمت دری کی۔ عصمت دری متاثرہ کا شوہر تین سالوں سے دوسری ریاست میں کسی مجرمانہ معاملے میں جیل میں بند ہے۔ پولیس نے رضوان کے خلاف عصمت کا معاملہ درج کرایا ہے۔ ملزم فرار چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.