ETV Bharat / state

سہارن پور: کسان تحریک کو بار ایسوسی ایشن کی حمایت

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 7:26 AM IST

مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج ٹکڑی بارڈر، غازی پور بارڈر اور سنگھو بارڈر پر گذشتہ 71 دنوں سے جاری ہے

کسان تحریک کو بار ایسوسی ایشن کی حمایت
کسان تحریک کو بار ایسوسی ایشن کی حمایت

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں بار ایسوسی ایشن بھی کسانوں کی حمایت میں آگئے ہیں۔

کلکٹریٹ بار ایسوسی ایشن اور سول بار ایسو سی ایشن کے ارکان نے غازی پور بارڈر پر چل رہے بھارتیہ کسان یونین کے دھرنے کی حمات کی ہے۔

کسان تحریک کو بار ایسوسی ایشن کی حمایت

بھارتیہ کسان یونین کے عہدیدان نے ضلع کلکٹریٹ اور سول بار ایسوسی ایشن کے کے وکلاء سے ملاقات کرکے تمام وکلاء سے کسانوں کے آندولن میں ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بار ایسوسی ایشن اور ضلع کلکٹریٹ کے وکلاء نے کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور جلد ہی تحریک میں شامل ہوں گے۔

اس ساتھ ہی کسانوں نے بھی وعدہ کیا کہ وہ ہائی کورٹ بینچ کی لڑائی میں وکلا کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:کسانوں کے خلاف 'قلعہ بندی' ٹھیک نہیں: راہل

بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی نائب صدر چودھری ونے کمار اور ضلع صدر چودھری چرن سنگھ نے بتایاکہ بار ایسوسی ایشن، سول کورٹ اور کلکٹریٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدان سے انہوں نے ملاقات کی اور کسانوں کی تحریک میں شامل ہوکر تعاون کرنے کامطالبہ کیا۔

چودھری ونے کمار نے بتایاکہ ضلع کلکٹریٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری رشی پال سنگھ اور بار ایسو سی ایشن کے صدر ابھے سینی نے اتفاق رائے سے تجویز پاس کرکے کسانوں کی اس تحریک میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

بھارتیہ کسان یونین کادعویٰ ہے کہ سبھی وکلاء نے کہاکہ جب تک تینوں زرعی قوانین واپس نہیں ہوجاتے اس وقت تک وہ کسانوں کی اس تحریک میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ونے چودھری نے کہاکہ 6 فروری 2021 کو پورے ملک میں زرعی قوانین کی مخالفت میں چکہّ جام کیا جائے گا، اس کے لئے بھی وکلاء سے ساتھ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.