عیدالاضحی کی آڑ میں گئو کشی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کار وائی کے احکاما ت دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھیڑ جمع نہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ساتھ ہی عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر محدود پیمانے پر مساجد میں لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ سہارنپور اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ عیدالاضحی کو لے کر انتظامیہ پورے طورپر مستعد ہے۔ ضلع میں امن کمیٹیوں کی میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ اور لوگوں سے پر امن طورپر تہوار منانے کی اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر صاف صفائی، پانی اور بجلی کا پورا نظم کیا گیا ہے۔ کسی بھی فرد کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص عیدالاضحی کی کی آڑ میں گئو کشی کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :مظفر نگر: عیدالاضحی کے تعلق سے جائزہ میٹنگ
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ قربانی کے آلائش کو عام جگہوں پر نہ پھینکیں۔
انہوں نے نگر پالیکا کے صفائی ملازمین سے بھی کہا کہ وہ صفائی کا بندوبست رکھیں۔