ETV Bharat / state

سہانپور: وقف کی زمین پر 40 برسوں سے رہ رہے کرایہ داروں کو نوٹس

سہارنپور کے خان عالم پورہ تکیہ میں وقف بورڈ کی زمین پر گزشتہ 40 برسوں سے لوگ آباد ہیں، یہاں رہنے والوں کو گھر خالی کےلیے نوٹس جاری کی گئی۔

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 3:55 PM IST

Sahanpur: Notice to tenants living on waqf land
سہانپور: وقف کی زمین پر 40 برسوں سے رہ رہے کرایہ داروں کو نوٹس

اترپردیش میں سہارنپور کے علاقہ عالم پورہ میں واقع وقف کی زمین پر رہنے والوں کو فوری طور پر زمین خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جس کے بعد یہاں 40 برس سے آباد لوگوں نے وارڈ کونسلر کے ہمراہ کمشنر آفس پہنچ کر ایک میمورنڈم حوالے کیا۔

میمورنڈم میں بتایا گیا کہ وارڈ نمبر 690 میں واقع قبرستان نور بافن میں یہ لوگ گذشتہ 40 برسوں سے کرایہ دار ہیں جبکہ اقلیتی بہبود افسر نے انہیں 2 نوٹسیں جاری کرکے صرف 3 روز میں مکانات خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر 3 روز میں مکانات خالی نہ ہونے کی صورت میں تمام مکانات کو زمین دوز کردیا جائے گا۔

میمورنڈم میں مزید بتایا گیا کہ ’مقامی لوگوں کے پاس عدالت کا اسٹے آڈر بھی موجود ہے اور نوٹس کا جواب تحریری طور پر ڈاک کے ذریعہ روانہ کردیا گیا‘۔

گذشتہ 17 مارچ 2021 کو اقلیتی بہبود افسر اور دیگر عہدیداروں نے مقام کا جائزہ لیا اور کرایہ داروں کو 2 دن میں جگہ خالی کرنے کی ہدایت دی۔ مقامی لوگوں نے سہارنپور کمشنر سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.