ETV Bharat / state

Additional DCP Saad Mian سعد میاں خان نے ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا کی ذمہ داری سنبھالی - سعد میاں خان نے ذمہ داری سنبھالی

نوئیڈا میں افسران کے تبادلے کے بعد ضلع کے دو ڈی سی پی کے عہدے خالی ہو گئے تھے۔ ان دونوں عہدوں پر آج سی پی نوئیڈا لکشمی سنگھ نے آفیسر کو تعینات کیا ہے۔ سعد میاں خان کو ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا اور انیل کمار یادو کو ڈی سی پی ٹریفک کا چارج دیا گیا ہے۔ وشال پانڈے، سابق ایڈیشنل ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا کو ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا کا چارج دیا گیا ہے۔Saad Mian Khan was given new responsibility

سعد میاں خان
سعد میاں خان
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 5:28 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا ابھیشیک ورما، ڈی سی پی ٹریفک گنیش پرساد ساہا کے تبادلے کے بعد سی پی نوئیڈا لکشمی سنگھ نے آج دونوں خالی عہدوں پر تعیناتی کی ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی سینٹرل نوئیڈا سعد میاں خان کو ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسٹاف آفیسر انیل کمار یادو کو ڈی سی پی ٹریفک بنایا گیا ہے۔Saad Mian Khan was given new responsibility

جبکہ اے سی پی جیور عبدالقادر کو ریلیو کیا گیا۔ابھی ان کی پوسٹنگ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ ضلع میں آنے والے سارتھک سینگر کو بھی پوسٹنگ دی گئی ہے۔سارتھک سینگر کو اے سی پی دادری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کون ہیں سعد میاں خان؟

اتر پردیش کے ضلع بجنور نئی بستی کے رہنے والے سعد میاں خان نے 2018 کے یو پی ایس سی امتحان میں 25 واں رینک حاصل کیا تھا۔ سعد میاں نے ڈیڑھ سال کی تربیت کے بعد جھانسی میں بطور ٹرینی آئی پی ایس جوائن کیا۔ اس کے بعد 2021 میں سی او سٹی بریلی بنے۔ سعد کو حال ہی میں بریلی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ اس کے بعد نوئیڈا کمیشنریٹ میں پوسٹنگ ہوئی اور آج پھر ترقی دے کر ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا بنادیا گیا ۔ سعد کے والد رئیس احمد مظفر نگر میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

2007 میں سعد نے بجنور کے سینٹ میری اسکول سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ انٹر کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ کانپور چلے گئے اور ہارکورٹ بٹلر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے 2012 میں بی ٹیک (سول) انجینئرنگ کی۔ سعد کو پانچ کوششوں کے بعد یو پی ایس سی میں کامیابی ملی۔

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ مزید دو دوست جو تیاری کر رہے تھے وہ دونوں بھی آئی پی ایس کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے ۔جن کے نام گورو مشرا اور گورو وجے رام رہے۔ گورو اتر پردیش اور وشال مشرا اترا کھنڈ آئی پی ایس ہیں۔لیکن رینکنگ سب سے اچھی 25 ویں سعد میاں کی رہی۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: فرضی آفیسر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.