ٹرین کو فوری طور پر سہارنپور کے ٹپري ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ٹرین کی تفتیش جاری ہے جس کے سبب تقریباً آدھا درجن ٹرین کو پیچھے کے اسٹیشن پر روکا گیا ہے
ہریدوار سے پوری جارہی کلنگ اُتکل ایکسپریس (18478)میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر زبردست افرا تفری مچ گئی۔ فوری کاروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کو سہارنپور کے ٹپری ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ۔
جی آر پی اور سہارنپور پولیس کے ساتھ ڈوگ اسکواڈ کی ٹیموں نے تفتیش کی۔ ریلوے کے بڑے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔کلنگ اتکل ایکسپریس صبح تقریبا 08:15 منٹ پر ٹپری اسٹیشن پر پہنچی تھی۔
اس سے قبل کسی نے فون پر ٹرین میں بم ہونے کی خبر دی۔یہ خبر ملتے ہی ریلوے اسٹیشن پر افرا تفری پیدا ہوگی آناً فاناً جی آر پی تھانہ انچارج موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کر دی۔
ٹرین میں ڈوگ اسکواڈ اور بم اسکواڈ ٹیم بھی تفتیش میں لگی ہوئی مصروف ہے۔اس ٹرین کی تفتیش کے سبب شتابدی ایکسپریس اور سہارنپوری دلی پیسنجر کو درمیان بیچ راستے میں ناگل ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔
سہارنپور ایکسپریس سہارنپور آؤٹر پر کھڑی ہے۔اس کے علاوہ کئی دیگر ٹرینیں بھی متاثر ہیں۔ دہلی ریل راستے بری طرح متاثر ہیں۔ اس راستے پر ٹرین الگ الگ ریلوے اسٹیشن پر قریب دو گھنٹے سے کھڑی ہے