ETV Bharat / state

مئو: کووڈ۔ 19 اسپتال میں کھانے پینے کے ناقص انتظام پر ہنگامہ

اترپردیش کے ضلع مئو میں کووڈ۔ 19 اسپتال میں کھانے پینے کے ناقص انتظام پر ہنگامہ۔ محکمہ صحت نے فوری طور پر اسپتال میں کچن قائم کیا۔

dr. s p singh
ڈاکٹر ایس پی سنگھ
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 8:09 PM IST

مئو میں کووڈ۔ 19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ایل 1 اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ یہاں تقریباً 150 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کووڈ۔ 19 مریضوں کے ناشتے، کھانے کا انتظام محکمہ صحت کے ذمہ ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کی عام شکایت ہے کہ یہاں کا انتظام بے حد ناقص ہے۔

کئی بار شکایت کے باوجود یہ پریشانی دور نہیں ہوئی تو مریضوں نے سخت احتجاج کر دیا۔

ہنگامی حالات کے بعد انتظامیہ نے مسئلہ کو حل کر نے کی یقین دہانی کے بعد مریضوں نے اپنا رخ نرم کر لیا۔

اس معاملہ میں فوری فیصلہ لیتے ہوئے سی ایم او مئو نے اسپتال میں ہی کچن قائم کرنے کی منظوری دے دی، جو کہ اب شروع بھی کیا جا چکا ہے۔

سی ایم او کے مطابق اسپتال کے کچن میں بہتر کارکردگی کے لئے محکمہ کے اہلکاروں کو سخت ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسپتال میں کسی طرح کی پریشانی سے نمٹنے کے لئے ایک ڈپٹی سی ایم او کو نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.