ETV Bharat / state

'افواہ پھیلانے میں آر ایس ایس اول' - اتر پردیش

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے کہا کہ 'اترپردیش میں افواہوں کی وجہ سے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔'

فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 11:54 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:23 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'افواہوں کا مقصد باہم بے یقینی (عدم اعتماد) کو فروغ دینا اور تشدد کو بڑھاوا دینا ہوتا ہے جس میں فرقہ واریت کا رنگ بھی ملا دیا جاتا ہے۔ اس معاملے میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو مہارت حاصل ہے۔'
اکھیلیش یادو نے کہا کہ گذشتہ دنوں بھیڑ نے اپنے پوتے کے ساتھ جارہی دادی کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ بچہ چور کی صرف افواہوں کے وجہ سے ہجوم میں پھنس کر کئی لوگ بری طرح سے زدوکوب کیے جا چکے ہیں۔ کچھ مقامات پر تو غیرسماجی عناصر نے افواہیں پھیلاکر لوگوں کو بے عزت اور پریشان کرنے کا دھندہ شروع کر دیا ہے۔ ماب لنچنگ کے واقعات بھی اسی افواہ کا تکلیف دہ نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ مائیکروسافٹ نے 22 ممالک میں کرائے گئے سروے میں فرضی خبروں کے معاملے میں ہندوستان کو سرفہرست رکھا ہے۔ افواہوں کی وجہ سے ہندوستان کی شبیہ پوری دنیا میں خراب ہوئی ہے۔ اس سے اعتماد بھی نذر آتش ہوتا ہے۔
اکھیلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی ۔آر ایس ایس مل کر افواہوں کو ہوا دے رہے ہیں بلکہ انتظامی سطح پر بھی بھرم پھیلارہے ہیں۔ ریاست میں ڈھائی سال کی بی جے پی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے ان کی نوکریاں چھین کر لاٹھیوں سے پیٹ رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 10:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.