اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے پاک بڑا علاقے کے رہائشی اور ای ایف ٹی ایم یونیورسٹی کے بی ٹیک کے طالب علم منویر سنگھ نے مراداباد آباد ایس ایس پی کو ایک درخواست دے کر شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اس کے کھاتے سے ای اسکالرشپ کے تقریباً پچاسی ہزار روپے کی رقم نکال لی گئی ہے۔
اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منویر سنگھ نے بتایا کہ اس نے یونیورسٹی میں اپنی اسکالرشپ کے لئے کھاتا کھلوایا تھا لیکن وہ کھاتا آدھار کارڈ سے لنک نہیں تھا جب کہ سال 2016 میں ہائی اسکول کی تعلیم کے دوران ایک کھاتا کھولا گیا تھا جو آدھار کارڈ سے لنک تھا اسی وجہ سے میری بی ٹیک کی اسکالر شپ دوسرے کھاتے میں چلی گئی اور اس کھاتے سے کسی نے میری اسکالرشپ کی 85 ہزار روپے نکال لئے۔
مرادآباد: طلبا کے کھاتے سے 85 ہزار کی چوری منویر سنگھ نے بتایا کہ کھاتے سے اسکالرشپ نکالے جانے کے بعد اب مجھے فیس جمع کرنی ہوں گی جب کہ میرے ایسے حالات نہیں ہیں کہ میں یونیورسٹی کی فیس جمع کر سکوں۔
اس لیے میں نے مرادآباد ایس ایس پی سے اپنی شکایت درج کی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملے پر کاروائی کرکے میرے پیسے واپس دلانے کا کام کریں گے جس سے میں اپنی یونیورسٹی کی فیس جمع کر سکوں۔