ETV Bharat / state

گریٹر نوئیڈ: ایئرٹیل اور جیو ڈیجیٹل پر بیس بیس روپے لاکھ جرمانہ - گریٹر نوئیدا اتھارٹی

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے ایئرٹیل کے وینڈر اور جیو ڈیجیٹل کمپنی پر بیس بیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے ساتھ لائن ڈالنے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Telecom Service Providers
Telecom Service Providers
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 5:25 PM IST

گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر ون اور ٹو میں فائبر لائنز بچھانے کے بعد سڑک کی مرمت نہ کرنے پر گریٹر نوئیدا اتھارٹی نے جیو ڈیجیٹل اور ایئرٹیل پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں کے خلاف یہ کارروائی سڑکوں کو نقصان پہنچانے اور آپٹیکل فائبر لائن بچھانے کے بعد سڑک کی مرمت نہ کرنے کی وجہ سے کی ہے۔ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے وہ بار بار اتھارٹی سے شکایت کررہے تھے۔

گریٹر نوئیڈا میں موبائل اور براڈ بینڈ نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایئرٹیل اور جیو ڈیجیٹل کمپنی کی جانب سے آپٹیکل فائبر لائن بچھائی جارہی ہے۔

جیو ڈیجیٹل فائبر پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر بیٹا ون اور ٹو میں فائبر لائن بچھارہی تھی۔ کمپنی کی جانب سے سڑک کے قریب لائن بچھائی جارہی تھی جس کی وجہ سے سڑک خراب ہوگئی۔ اس کی وجہ سے اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ دیگر خدمات کو بھی نقصان پہنچا۔ سڑک ٹوٹی ہونے کی وجہ سے مکین اور راہ گیروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او نریندر بھوشن کی ہدایات پر کمرشیل ڈپارٹمنٹ نے جیو ڈیجیٹل کمپنی پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اسی طرح ایئرٹیل وینڈر ٹیلی سونی ورک نیٹ ورک لمیٹیڈ بھی سیکٹر بیٹا ون اور ٹو میں لائنیں بچھا رہا تھا جس کی وجہ سے سڑک خراب ہوگئی۔ اتھارٹی نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے کہا لیکن کوئی اثر نہیں ہوا۔ اتھارٹی نے میسرز ٹیلی سونی نیٹ ورک پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

دونوں کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جرمانے کی رقم 15 دن کے اندر اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائیں۔ مقررہ مدت میں جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے پر قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.