ETV Bharat / state

Robbery in Train: ٹرین میں لوٹ کی واردات - ٹرینوں میں لوٹ اور چوری کی وارداتیں

بدھ کو غازی آباد جی آر پی تھانے میں دو معاملے درج کیے گئے ہیں۔ جس میں ایک خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ دوسری خاتون مسافر کے بیگ سے زیورات چوری کر لیے گئے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Robbery in Train in Ghaziabad

ٹرین میں لوٹ کی واردات
ٹرین میں لوٹ کی واردات
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 10:39 PM IST

غازی آباد: آر پی ایف اور جی آر پی کی سختی کے باوجود ٹرینوں میں لوٹ اور چوری کی وارداتیں نہیں رک رہی ہیں۔

بدھ کو غازی آباد جی آر پی تھانے میں دو معاملے درج کیے گئے ہیں۔ جس میں ایک خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ دوسری خاتون مسافر کے بیگ سے زیورات چوری کر لیے گئے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

غازی آباد کے نندگرام تھانہ علاقہ کے کملا مارکیٹ کی رہنے والی انجلی راگھو گومتی ایکسپریس سے شکوہ آباد سے غازی آباد آرہی تھی۔ ٹرین ٹنڈلہ ریلوے اسٹیشن پر رکی تو انجلی کی نظر اس کے بیگ پر پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: Police Arrest Cattle Smugglers: نوئیڈا میں مویشی اسمگلر گرفتار

تھیلے کی زنجیر کھلی ہوئی تھی۔ تھیلے سے سونے کی دو انگوٹھیاں، پازیب، بچھوئے غائب تھے۔ انجلی کے شوہر برج بھان سنگھ نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

دوسرے واقعہ میں ضلع بلرام پور کے رہنے والے برجیش کمار ساہو اپنے اہل خانہ کے ساتھ سوشاسن ایکسپریس ٹرین میں گونڈا سے متھرا جا رہے تھے۔

غازی آباد کے صاحب آباد میں دوپہر دو بجے کے قریب ٹرین کی رفتار کم ہوئی۔ اسی دوران ایک نامعلوم نوجوان آیا اور برجیش کی ماں چھایا ساہو کے ہاتھ سے بیگ چھین کر فرار ہوگیا۔ بیگ میں دو موبائل، پانچ سرکاری پین ڈرائیو، ٹرین ٹکٹ، 10,000 روپے اور چابیاں تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.