ETV Bharat / state

Robbery At Gunpoint کار میں لفٹ کے بعد گن پوائنٹ پر لوٹ،گروہ کا پردہ فاش،چار گرفتار - نوئیڈا پولس نے ایک ایسے ہی گروہ کو پکڑا

ضلع نوئیڈا کے کوتوالی 39 میں گاڑیوں میں لفٹ کے بہانے ڈکیتی کی وارادات کو انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کار میں لفٹ کے بعد گن پوائنٹ پر لوٹ،گروہ کا پردہ فاش،چار گرفتار

author img

By

Published : May 22, 2023, 4:26 PM IST

کار میں لفٹ کے بعد گن پوائنٹ پر لوٹ،گروہ کا پردہ فاش،چار گرفتار

نوئیڈا: اگر آپ اتر پردیش کے نوئیڈا شہر میں ضرورت سے جا رہے ہیں اور کوئی مدد مانگے، لفٹ دے یا کہیں جانے کا راستہ پوچھے تو ہوشیار ہوجائیں۔ مدد کرنے کی کوشش میں کہیں آپ مصیبت میں نہ پھنس جائیں۔ نوئیڈا میں کچھ ایسے گروہ سرگرم ہو گئے ہیں جو مدد دینے کے نام پر آپ کو لوٹنے کی وارداتوں کو انجام دیتے ہیں۔

نوئیڈا پولس نے ایک ایسے ہی گروہ کو پکڑا ہے، جو شہر کے اہم چوراہوں پر لفٹ دے کر لوٹ پاٹ، اے ٹی ایم کارڈ اور آن لائن ادائیگی کے ذریعہ تمام رقم منتقل کرا لیتا ہے۔ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گروہ این سی آر میں سرگرم تھا۔ یہ سارا معاملہ نوئیڈا کوتوالی 39 کا ہے۔

طمنچےکی نوک پر لوٹ:
اے ڈی سی پی شکتی اوستھی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ دن کے وقت آن لائن ایپس کے ذریعے بکنگ کرکے مسافروں کو ان کے دیئے گئے پتے پر پہنچاتے تھے۔ رات کو آن لائن ایپ بند ہونے کے بعد شہر کے اہم چوراہوں پر جا کر گاڑی میں مسافروں کو بیٹھاتے تھے۔ مسافر کا ڈرائیور پر بھروسہ قائم کرنے کے لئے، گینگ کے دیگر افراد مسافر کی شکل میں گاڑی میں پہلے ہی بیٹھ جاتے ہیں۔ اگر کوئی مسافر ان گاڑی میں بیٹھ جاتا تھا تو اسے ویران جگہ پر لے جا کر طمنچہ کی نوک پر لوٹ لیا جاتا۔

ملزمان کی شناخت:
اسٹاف آفیسر ہردیش کتھیریا نے بتایا کہ گرفتار ملزم غازی آباد کے بھیڑ بھاڑ علاقہ کے علاوہ سیکٹر-37 چوراہے، نوئیڈا-نوئیڈا ایکسپریس وے، ایڈونٹ اور پری چوک پر لفٹیں دیکھ کر مسافروں کو لوٹتے تھے۔ پولیس نے راجیش کشیپ، یشپال کشیپ، وجے کشیپ اور منیش کمار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول اور 52000 روپے نقد برآمد کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:UP Crime News رائے بریلی میں معمولی تنازع میں لی بھائی کی جان

اے سی پی رجنیش ورما نے بتایا کہ نوئیڈا میں اس قسم کا گینگ سرگرم ہے۔ شہر کے مکینوں سے اپیل ہے کہ ایسے لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ سفر کے دوران اپنے رشتہ داروں کو لوکیشن بھیجیں۔ اگر آپ Ola Uber استعمال کرتے ہیں تو صرف آن لائن بکنگ کریں۔ بکنگ کے دوران کئی بار ڈرائیور مسافروں کو کم پیسوں میں لے جانے کی بات کر کے لوٹ لیتے ہیں۔ ایسے میں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کوئی بھی چیز مفت میں نہیں ملتی۔ اگر کوئی آپ کو لالچ دے تو محفوظ رہیں، فوراً پولیس سے شکایت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.