ETV Bharat / state

Road Accident In Agra آگرہ کے قریب روڈ ویز بس اور ٹینکر کی ٹکر، دو افراد ہلاک، ایک درجن زخمی

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 12:26 PM IST

اتر پردیش میں آگرہ۔ فیروز آباد روڈ پر کبیر پور کے قریب جمعرات کی علی الصبح روڈ ویز کی بس اور ایک ٹینکر کے درمیان زبردست ٹکر میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔Road Accident In Agra

Etv Bharat
Etv Bharat

آگرہ: اتر پردیش میں آگرہ۔ فیروز آباد روڈ پر کبیر پور کے قریب جمعرات کی علی الصبح روڈ ویز کی بس اور ایک ٹینکر کے درمیان زبردست ٹکر میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔Road Accident In Agra

پولیس کے مطابق زخمیوں کو یہاں کے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اعتماد پور پولیس اسٹیشن کے ایریا آفیسر نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کی روح کے سکون کی پرارتھنا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا اور ضلع انتظامیہ کے افسران کو ان کے مناسب علاج کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو موقع پر جاکر جنگی بنیادوں پر امدادی کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Road Accident علی گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.