ETV Bharat / state

Roads Full of Pits in Noida نوئیڈا کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل - نوئیڈا کی سڑکوں کی حالت انتہائی بدتر

این سی آر میں پچھلے تین دنوں سے مسلسل بارش کے سبب گاؤں سے لے کر شہر تک سب بے حال ہو چکے ہیں۔ ترقی کی بنیاد گڑھوں میں دیکھ رہی ہے۔لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Roads Of Noida Turned Into Pits

نوئیڈا کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل،فصلیں بھی تباہ

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 11:51 AM IST

نوئیڈا:شہروں کی سڑکیں دریا بن چکی ہیں۔ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے ہیں۔ ٹریفک کی رفتار بہت سست ہو چکی ہے۔ لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا ہے۔ سوسائٹیوں میں لفٹ اور سیڑھیاں بھی زیر آب ہیں۔ دوسری طرف دیہات میں کسان تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ کھیتوں میں کھڑی دھان کی فصلیں برباد ہو چکی ہیں۔ مغربی اتر پردیش میں کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بارش رکنے کے بعد محکمہ ریونیو سروے کرے گا اور بتائے گا کہ کسانوں کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔Roads Of Noida Turned Into Pits,Water Everywhere,Crops Also Destroyed

نوئیڈا کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل،فصلیں بھی تباہ

نوئیڈا کی سڑکوں کی حالت انتہائی بدتر اور خراب ہے۔سڑکوں پر پانی بھرا ہے۔ نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر کئی جگہوں پر اسپیڈ لین پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔مسلسل بارش کے باعث نکاسی آب کا کام نہیں ہو رہا۔ فلم سٹی کے سامنے مین روڈ مکمل طور پر گڑھوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ گڑھے چند روز قبل بھرے گئے تھے۔حالت ایسی ہے کہ گاڑیاں ہچکولے کھا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار سست ہے اور طویل جام ہے۔ نوئیڈا کی کئی اندرونی سڑکوں کی حالت بھی ایسی ہی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:violence in ekbalpur مغربی بنگال کے اقبال پور میں تشدد، علاقہ میں دفعہ 144 نافذ

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی حالت بھی خراب ہے۔ بارش بلڈرز کی ناقص تعمیرات کو بے نقاب کر رہی ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹوں میں دو بلڈرز کا ناقص میٹریل بے نقاب ہو گیا۔ گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں پیرا ماؤنٹ ایموشن ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک ٹاور کا موٹا پلاسٹر ٹوٹ کر نیچے گرا۔ اس سے قبل اتوار کی صبح ایکسپریس آسٹرا بلڈر کی زیر تعمیر عمارت زمین میں دھنس گئی۔ یہ دونوں واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے بلڈرز غیر معیاری مواد کا استعمال کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

دوسری طرف دیہی علاقوں کی حالات بھی خراب ہیں۔ کھیتوں میں دھان کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ بے موسمی بارش نے پوری فصل کو برباد کر دیا ہے۔
Roads of Noida turned into pits, water everywhere, crops also destroyed

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.