مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے آر ٹی او آفس میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مظفرنگر اے آر ٹی او اور اور ضلع پنچایت صدر ویر پال نروال نے مشترکہ طور پر چراغ روشن کر کے روڈ سیفٹی ہفتے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے پروگرام میں شرکت کی Oath taken for road safety in Muzaffarnagar۔
![Road Safety Week in Muzaffarnagar](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mn-01-upur10009_18042022202543_1804f_1650293743_818.jpg)
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے بلا پنچایت صدر نے روڈ سیفٹی کے بارے میں اسکولی بچوں کو تفصیل کے ساتھ سمجھایا اور ان کے ذریعے روڈ سیفٹی ہفتے کے موقع پر حلف بھی دلایا گیا اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔
مزید پڑھیں:
- روڈ سیفٹی ویک کی اختتامی تقریب میں نمایاں خدمات دینے والے نوازے گئے
- Road Safety Week: نوئیڈا میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت آگاہی ریلی
پروگرام میں شہر کے معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ ساتھ اسکولی بچے اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔