ETV Bharat / state

Shravasti Accident شراوستی سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت - بلرامپور نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ

شراوستی میں نیشنل ہائی وے پر ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ کار میں سوار سبھی لوگ نیپال کے شہری تھے۔ Six People Died in Shravasti Road Accident

Shravasti Accident
Shravasti Accident
author img

By

Published : Aug 6, 2023, 7:36 AM IST

شراوستی: اترپردیش کے شراوستی ضلع کے ایکونا تھانہ حلقے میں سنیچر کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بلرام پور سے آ رہی ایک کار نیشنل ہائی وے کے ایڈوا پل کے قریب مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ جب کہ کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقعے پر پہنچ کر اہل علاقہ کی مدد سے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ اس کے بعد سب کو ایمبولینس کے ذریعے ایکونا سی ایس سی ہسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں سمیت چھ لوگوں کو مردہ قرار دیا۔

ایکونا تھانہ کے انچارج انسپکٹر اکونا مہیما ناتھ اپادھیائے نے بتایا کہ ویبھو گپتا نیپال گنج (نیپال) کے تریبھون چوک کا رہنے والے تھے۔ بلرام پور میں ان کے رشتہ دار تھے۔ وہ ہفتے کی شام اپنے رشتہ دار سے ملنے کے بعد کار سے نیپال واپس جا رہے تھے۔ گاڑی میں ان کے ساتھ ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی سوار تھے۔ یہ لوگ بہرائچ بلرام پور قومی شاہراہ سے واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران ایکونا تھانہ علاقہ کے ایڈوا پل کے قریب شاہراہ پر آوارہ مویشی آ گئے۔ مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی اور اس کے بعد کھائی میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی۔ گاڑی کو کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد سب کو ایمبولینس کے ذریعے سی ایس سی ایکونا ہسپتال بھیجا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے ایک لڑکی نیتی (18)، نیلانش (30) سمیت دو بچے اور ایک خاتون کو مردہ قرار دیا۔ دیگر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ساتھ ہی شدید زخمی ویبھو کو بہرائچ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ وہاں علاج کے دوران ویبھو کی بھی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں: Earthquack Jolts Kashmir جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

اس کے علاوہ کار ڈرائیور کا علاج سی ایچ سی ایکونا میں جاری ہے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اس حادثے سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ مویشیوں کو بچانے کی کوشش میں پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.