ریاست اترپردیش کے اوریہ میں گاوں لوٹ رہے مزدوروں کے ساتھ ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا۔
یہاں دو ٹرکوں کی ٹکر میں 24 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کئی مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ حادثہ شہر کوتوالی علاقے کے میہولی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ٹرکوں میں سوار مزدور دہلی سے گورکھپور جا رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 15 سے 20 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا ہے۔ لوگوں کو بچانے اور راحت پہنچانے کا کام جاری ہے۔
اوریہ کے ڈی ایم ابھیشیک سنگھ نے حادثے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 'یہ سڑک حادثہ علی الصباح ساڑھے تین بجے پیش آیا جس میں 23 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 15 سے 20 لوگ زخمی ہیں۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے ہے۔