ETV Bharat / state

Road Accident علیگڑھ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک - سڑک حادثہ میں ایک ہلاک

علیگڑھ تھانہ جواں علاقہ میں علیگڑھ کالج آف ایجوکیشن کے سامنے پیش آئے سڑک حادثہ میں کالج کی ایک طالبہ کی موت ہوگئی،جبکہ پانچ طلبا زخمی ہوگئے،زخمیوں کا علاج کے لئے میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 8:03 PM IST

سڑک حادثہ

ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے تھانہ جواں کے علاقہ میں واقع تعلیمی ادارہ علیگڑھ کالج آف ایجوکیشن کے سامنے آج ایک سڑک حادثہ پیش آیا، سڑک حادثہ میں ایک طالبہ کی موت ہوگئی ہے جبگہ پانچ دیگر طلبا زخمی ہوئے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں طلبا و طالبات معمول کے مطابق کالج ختم ہونے کے بعد آٹو رکشہ کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ایکو وین تیز رفتار نے گاڑیوں کا انتظار کر رہے طلبا وطالبات کو روند دیا۔اس درد ناک سڑل حادثہ میں عرشی نامی طالبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی،جبکہ دیگر پانچ طلبا و طالبات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لئے داخل کروا دیا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر اور علیگڑھ کالج آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر مقیم نے ایمرجنسی وارڈ پہنچ کر زخمیوں کی حالت کا جائزہ لیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالج کے سامنے پیش آئے اس سڑک حادثہ میں انڈر گریجویشن کی طالبہ عرشی وارثی نامی طالبہ کا انتقال ہو گیا جبکہ مزید پانچ طلباء زخمی ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے۔ ایک طالبہ کی جان لینے اور دیگر پانچ کو زخمی کرنے والے ایکو وین کے ڈرائیورکو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے فردوس نگر کی رہنے والی طالبہ عرشی وارثی اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی، کالج میں انڈر گریجویشن (بی اے) سال اول کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

مزید پڑھیں:Barabanki Accident: یوپی کے بارہ بنکی میں سڑک حادثہ، 18 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.