ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں جینت چودھری پر پولیس کی کار كردگی کے خلاف میرٹھ میں آر ایل ڈی کے کارکنان میں غم و غصّہ دیکھا جا رہا ہے۔
اسی غصّے کا اظہار کرتے ہوئے ہزاروں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے کارکنان نے میرٹھ کمشنری گیٹ کے باہر یوپی کے وزیر اعلی یوگی کے پتلے كو نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور آر ایل ڈی کے کارکنان کے درمیان دھکا مکی ہوئی۔
اس درمیان علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ۔حالانکہ پولیس نے بعد میں حالات پر قابو پالیا اور غیر عناصر افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
وہیں آر ایل ڈی کے رہنما جینت چودھری پر پولیس کے ذریعے کیے گئے حملہ كو پورے کسان سماج پر حملہ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کا نصیب پٹھان کو خراج تحسین
ہاتھرس میں ہوئے جینت چودھری پر پولیس کی کارروائی کے خلاف مغربی اتر پردیش میں راشٹریہ لوك دل کے کارکنان میں کافی غصّہ دیکھا جا رہا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پولیس کارروائی پر یوگی حکومت کیا ایکشن لیتی ہے۔