ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے اگلاس اسمبلی حلقہ کے منڈی روڈ علاقے میں گذشتہ دنون سماج وادی پارٹی اور ایل ایل ڈی کی جانب سے Samajwadi Party and RLD Joint Rally مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ بڑی تعداد مین لوگ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو سننے کے لیے جلسہ گاہ پہنچے۔ حالانکہ جلسہ عام میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نہیں پہنچ پائے لیکن آر ایل ڈی کے قومی صدر جینت چوہدری پہنچے جنہون نے عوام سے خطاب کیا۔
ہجوم کو دیکھ جہاں آر ایل ڈی کے قومی صدر جینت چوہدری نے خوشی کا اظہار کیا، تاہم جسلہ بد انتظامی کا شکار رہا۔ اسٹیج پر جانے والے لوگ گرتے ہوئے نظر آئے۔ سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ڈھکا مکی ہوئی، وہیں عوام کو پارکنگ سے لے کر میدان تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوام بانس بلی کو توڑ کر اسٹیج تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے۔


مزید پڑھیں: