اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے مابین اتحاد SP and RLD Alliance کی قیاس آرائیوں کے درمیان دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے اپنی اپنی پارٹیوں کا موقف واضح کرنا شروع کر دیا ہے۔
بریلی میں راشٹریہ لوک دل Rashtriya Lok Dal in Bareilly کے ریاستی صدر مسعود احمد نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں اکھلیش یادو اور جینت چودھری نے ہاتھ ملا لیا ہے، اب اتر پردیش سے بی جے پی کا صفایا ہو جائےگا۔
ریاستی صدر مسعود احمد نے کہا ہے کہ اکھلیش یادو اور جینت چودھری Akhilesh Yadav and Jayant Chaudhary نوجوان ہیں اور موجودہ حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ ملک اور ریاست کی نازک سیاست پر غور و فکر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی سوچ اور جوش کے ساتھ وہ سیاسی میدان میں فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں لیڈران ملک کے بڑے سیاسی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور بڑے سیاسی رہنماؤں کے وارث ہیں۔ لہزا، دونوں رہنماؤں کی جوڑی بی جے پی کو اتر پردیش سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کرےگی۔
مسعود احمد نے کہا کہ میرٹھ میں منعقدہ سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کی مشترکہ ریلی میں جس طرح سے لوگ جمع ہوئے، اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ لوگوں میں بی جے پی کی زبردست مخالفت ہے۔ اس کا نتیجہ سنہ 2022 کے اسمبلی انتخابات Election Assembly میں نظر آئے گا۔
اُنہوں نے نشستوں کی تقسیم پر کہا کہ اس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ امیدوار چاہے ایس پی کا ہو یا آر ایل ڈی کا، اسے اپنا امیدوار سمجھ کر ہی الیکشن لڑایا جائے گا۔
بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے اور غریبوں پر ظلم کرنے والی ہے۔ ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک کرنے والے تمام مافیہ بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ ایس پی اور آر ایل ڈی کے لیڈران ایسے گھٹالوں کو روکنے کے لیئے متحد ہوکر ایک ساتھ آئے ہیں۔
واضح رہے کہ آر ایل ڈی کے ریاستی صدر مسعود احمد RLD Leader Masood Ahmad نے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس میں پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور اُنہیں انتخابات کی تیاریوں اور تمام اسمبلی حلقوں میں رکنیت سازی مہم چلا کر غریبوں، مزدوروں، کسانوں، اقلیتوں اور دلتوں کو پارٹی سے جوڑنے کی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: UP Election 2022:سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کی جانب سے مشترکہ اجلاس
کئی پارٹیوں سے آئے کارکنان نے آر ایل ڈی کی رکنیت RLD Membership حاصل کی۔ اس دوران ضلع صدر باقر علی خاں، روہیل کھنڈ کے نائب صدر جعفر منصوری اور روہیل کھنڈ کے جنرل سکریٹری سرویش پاٹھک بھی موجود تھے۔