لکھنؤ: آئندہ اسمبلی سیشن میں کسانوں کے مسائل پر بحث کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر ایل ڈی کے ریاستی صدر رام آشیش رائے نے کہا کہ مختلف اضلاع میں قحط کی وجہ سے دھان اور خریف کی فصلیں سوکھ گئی ہیں جسے بچانے کے لئے کسانوں کو ڈیزل انجن چلا کر فصلوں کی آبپاشی کرنی پڑرہی ہے۔ RLD On Famine-like Situations
رائے نے ہفتہ کو کہا کہ قحط سالی کے حالات سے بچنے کے لئے کسان رات دن ڈیزل کا استعمال کر کے پانی کا انجن چلا رہا ہے۔ جس سے کسانوں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ آئندہ اسمبلی سیشن میں کسانوں کی موجودہ صورتحال پر بحث کرائے اور فوری طور پر اضلاع کے ڈی ایم کے ذریعہ قحط زدہ کسانوں کی ڈیزل پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا جائے اور تمام سرکاری بقایہ جات اور زرعی قرض قصول روک دی جائے جس کی فصل سوکھ گئی ہے انہیں معاوضہ دیا جائے اور ان کے بچوں کی فیس معاف کی جائے۔انہوں نے کہا کہ خشک سالی پر حکومت کا رویہ کافی مایوس کن ہے۔
یو این آئی