ETV Bharat / state

Leaders of Bharat Award 2023 رضوان خان لیڈرز آف بھارت ایوارڈ سے سرفراز - Md Rizwan unwavering dedication advancing educatio

تعلیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے پروفیسر محمد رضوان خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لیڈرز آف بھارت ایوارڈ 2023 سے سرفراز کیا گیا۔ علمی میدان میں پروفیسر محمد رضوان کی رہنمائی اور قیادت بھارت میں تعلیم اور تحقیق کے مستقبل کو سنوارنے میں معاون ہوگی۔ Rizwan Khan was Honored with the Leaders of Bharat Award

رضوان خاں کو لیڈرز آف بھارت ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 1:00 PM IST

رضوان خاں کو لیڈرز آف بھارت ایوارڈ سے نوازا گیا

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ انگریزی میں یو جی سی ڈی آر ایس فیز دوئم کے کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد رضوان خاں کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گلوبل ایمپائر پرائیویٹ لمیٹیڈ اور بِز نیشن ٹی وی کی جانب سے لیڈرز آف بھارت ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب آئی ٹی سی ویلکم ہوٹل، دوارکا، نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جہاں پروفیسر خان کو مہمان خصوصی، یونین آف کوموروس کے وزیر خارجہ کے سینئر مشیر مسٹر کے ایل گنجو نے ایوارڈ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Sir Syed Ahmad Khan Birth Anniversary سر سید کی 206 ویں یوم پیدائش

پروفیسر رضوان خان کو متعدد بین الاقوامی اعزازات اور فیلوشپ سے نوازا جاچکا ہے جن میں 2010 میں ’انڈو-ہنگریئن ایکسچینج فیلوشپ‘، اسیسر ایوارڈ فار اِنّوویشن اِن ٹیچنگ، اور 1998 میں رائل سوسائٹی آف آرٹس، لندن کی جانب سے ’نیشنل ووکیشنل کوالیفکیشن کے لیے سرٹیفیکٹ آف یونٹ کریڈٹ‘شامل ہیں۔ یہ اعزاز تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں پروفیسر خان کی نمایاں خدمات کو خراج تحسین ہے۔ گلوبل ایمپائر پرائیویٹ لمیٹڈ اور بز نیشن ٹی وی کے زیر اہتمام دی لیڈرز آف بھارت ایوارڈ 2023 ان شخصیات کو تفویض کیا گیا جنھوں نے اپنے اختصاص کے شعبوں میں مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا اور انمٹ نقوش ثبت کیے۔
ایوارڈ ملنے پر پروفیسر خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”لیڈرز آف بھارت ایوارڈ حاصل کرنے پر میں خوشی و مسرت کے احساس سے لبریز ہوں۔ یہ اعزاز ایک ذاتی کارنامہ نہیں ہے بلکہ پورے شعبۂ انگریزی اور یو جی سی ڈی آر ایس فیز دوم کی ٹیم کی اجتماعی محنتوں کا ثمرہ ہے۔ میں اس اعزاز کے لیے گلوبل ایمپائر پرائیویٹ لمیٹڈ اور بز نیشن ٹی وی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں“۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.