ETV Bharat / state

پوپی اسپیشل سکیورٹی فورس جمہوریت کی آواز کو خاموش کرنے کا حربہ - اترپردیش اسپیشل سیکورٹی فورس

اترپردیش حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی اترپردیش اسپیشل سیکورٹی فورس پر رہائی منچ کے جنرل سیکرٹری راجیو یادو نے کہا کہ یو پی اسپیشل سیکیورٹی فورس جمہوریت کی آواز کو کچلنے کا حربہ ہے، جو کہ سراسر غیر آئینی ہے۔ اس کے ذریعے حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے۔

پو پی ایس ایس ایف جمہوریت کی آواز کو خاموش کرنے کا اوزار

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 1:19 PM IST

رہائی منچ کے جنرل سیکرٹری راجیو یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'یو پی ایس ایس ایف' بنا کسی وارنٹ کے کسی کو بھی گرفتار کرنے یا کسی کی بھی تلاشی لینے کا حق رکھتی ہے، جس کا مطلب ہے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنا ہے۔

یوپی اسپیشل سیکیورٹی فورس جمہوریت کی آواز کو کچلنے کا ایک طرح سے اوزار ہے، جو غیر آئینی ہے۔ اس کا مقصد سرکار اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا ہے۔ ساتھ ہی یہ قانون بڑے کاروباریوں کو عوام کے حقوق کو پامال کرنے کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پولیس بنا وارنٹ کے تلاشی اور گرفتاری جیسے تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دیتی رہی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ شکار سماجی اور سیاسی لوگ ہوتے ہیں، جو سماج کو بیدار کرنے کا کام کرتے ہیں۔ لہذا سرکار اپنے خلاف ہر اٹھنے والی آواز کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔

منچ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ یو پی ایس ایس ایف کا استعمال بڑے سرمایہ دار اپنے کارخانے، اسپتال، اسکول، کالج اور دوسری جگہوں میں ذاتی سیکیورٹی کے نام پر غریب مزدوروں، ٹریڈ یونین لیڈران اور مزدوروں کے احتجاج کو پو پی ایس ایس ایف کے ذریعے دبانے کی کوشش کریں گے۔ اسے صاف طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ قانون غریب عوام کے خلاف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.