رام نومی جلوس کی وجہ سے بھڑکی ہوئی آگ ابھی ٹھنڈی ہوئی نہیں تھی کہ مظفرنگر میں اکھل بھارت ہندو مہا سبھا نے ایک اور بھگوا ریلی Bhagwa Rally in Muzaffarnagar نکال کر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کا مطالبہ کیا۔ زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے اکھل بھارت کے کارکنان نے مختلف علاقے ہوتے ہوئے بھگوا ریلی نکالی۔
بتادیں کہ کھیل بھارت ہندو مہا سبھا کے یوگیندر ورما ایگزیکٹیو صدر کی صدارت میں یہ بھگوا ریلی نکالی گئی، جس میں آچاریہ مدن قومی صدر جنرل کمیٹی اور عہدے داروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر قومی صدر جنرل کمیٹی اچاری مدن نے کہاکہ' ملک کو بھگوا پیغام دینے کے لیے بھگوا جھنڈے کے ساتھ ریلی نکالی جارہی ہے۔ اب کشمیر سے کنیاکماری تک بھگوا جھنڈا لہرانا ہے، یہی ہمارا مطالبہ ہے اور یہی سو کروڑ ہندوؤں کا عزم ہے اور یہ جلد پورہ ہونے والا ہے۔'
مزید پڑھیں: