اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں آج کانگریس پارٹی دفتر میں 'سیوا دل' کے کارکنان کی میٹنگ ہوئی۔
سیوا دل کے قومی صدر لال جی دیسائی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو پی میں سیوا دل کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں سیوا دل کے بڑے رہنما یہاں موجود ہیں، تاکہ عام انتخابات کی ناکامیوں کو بھول کر آنے والے انتخابات کی تیاریوں پر غور و فکر کیا جائے۔
سیوا دل کا مقصد راشٹر نرمان، راشٹر سیوا، سنگٹھن نرمان اور قیادت نرمان ہے۔ لال جی دیسائی نے کہا کہ اترپردیش میں جہاں پر سیوا دل کمزور تھا، اسے ختم کرکے بیا بنایا گیا ہے۔ اس کے سبھی لوگوں کو ذمہ داریاں عائد کردی گئی ہیں، جس سے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کانگریس پارٹی کے سیوا دل سے جڑ سکیں۔
آج کے اجلاس میں سیوا دل کے کارکنوں نے کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ وہ دوبارہ قومی صدر بنکر پارٹی کو مضبوط کریں۔
اس طرح کے میمورنڈم ملک کے سبھی صوبے سے بھیجا جائے گا، جس کی شروعات اترپردیش سیوا دل نے کی ہے۔