نوئیڈا: آج دوپہر نوئیڈا اتر پردیش کے پستہ روڑ چوکھنڈی میکسر پلانٹ کے قریب فیس تھری پولس اور گینگسٹر ایکٹ میں مطلوبہ شاطر لٹیرے کے درمیان انکاؤنٹر ہوا ہے۔ تصادم کے دوران جوابی کارروائی میں پولیس کی جانب سے چلائی گئی ایک گولی شرپسند کی ٹانگ میں جا لگی۔ بدمعاش گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔ جسے پولیس نے فوری علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ یہ ملزم عرصہ دراز سے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ Rewarded criminal injured in in encounter
اطلاع دیتے ہوئے نوئیڈا پولیس نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے دوران 25,000 روپے کا بدمعاش انکاؤنٹر میں زخمی ہوا۔ بدمعاش کی شناخت گورو کے طور پر کی گئی ہے۔جو بستی کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لوٹ اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ اس ملزم نے این سی آر میں لوٹ کی کئی وارداتیں انجام دی ہیں۔ اس کے قبضے سے ایک طمنچہ، زندہ کارتوس اور چوری کی بائیک برآمد ہوئی ہے۔ wanted criminal arrested
یہ بھی پڑھیں : Questions over Noida Encounter: کیا نوئیڈا پولس کا انکاؤنٹر فرضی تھا، وائرل ویڈیو پر اٹھے سوال