ETV Bharat / state

Umesh Pal murder case عتیق احمد کی بیوی پر پچیس ہزار روپے کا انعام - پریاگ راج پولیس

پریاگ راج میں ہوئے امیش پال قتل معاملے میں عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کئی دنوں سے شائستہ پروین کو تلاش کررہی ہے، وہیں ان کی گرفتاری پر نقد روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ Atiq Ahmeds wife Shaista Parveen

Atiq Ahmed's wife
Atiq Ahmed's wife
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 2:20 PM IST

پریاگ راج: سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے بیٹے کے بعد ان کی بیوی شائستہ پروین کی گرفتاری پر بھی پولیس نے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ شائستہ پروین کو امیش پال قتل معاملے میں ملزم قرار دیا گیا ہے، 14 فروری کو بعد سے پولیس انہیں تلاش کررہی ہے، پولیس نے شائستہ پروین پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پریاگ راج پولیس کے مطابق، 24 فروری کو دھوم گنج تھانہ علاقے کے سُلیم سرائے میں امیش پال کو اس کے گھر کے باہر گھیر کر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ امیش پال کے دو سرکاری گنر بھی شوٹ آوٹ میں مارے گئے۔ اس کے بعد امیش پال کی بیوی جیا پال کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا۔ اس میں جیل میں بند عتیق احمد کے ساتھ ہی ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف اور ان کی بیوی شائستہ پروین کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔ واقعے میں عتیق احمد کے ایک بیٹے کے ساتھ ہی دیگر بیٹوں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غلام اور گڈو کو نامزد کرنے کے ساتھ ہی 9 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔اس واقعے میں ملوث تمام شوٹروں کے لیے ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case پولیس نے عتیق احمد کے فرزند پرانعامی رقم میں اضافہ کیا

پریاگ راج پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم دیگر ملزمین کے ساتھ ہی عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کو تلاش کر رہی ہے۔ اس دوران پریاگ راج پولیس کی جانب سے شائستہ پروین پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی بار کسی بھی مقدمے میں مطلوب ہونے پر شائستہ پروین پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ امیش پال قتل کیس میں شائستہ پروین کے خلاف دھوم گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے شائستہ پروین کے خلاف کرنل گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.