ETV Bharat / state

'ابھی 'ریویو پٹیشن' کی تاریخ طے نہیں'

ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو اپنا اہم فیصلہ سنایا تھا، اس کے بعد مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا تھا کہ ہم فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن داخل کریں گے جبکہ وقف بورڈ نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

'ابھی 'ریویو پٹیشن' کی تاریخ طے نہیں'
'ابھی 'ریویو پٹیشن' کی تاریخ طے نہیں'
author img

By

Published : Nov 27, 2019, 7:24 PM IST

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 دسمبر کو ہے لہذا مسلم پرسنل لاء بورڈ اس کے پہلے یا پھر اسی دن ریویو پٹیشن داخل کر سکتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ 'چونکہ آخری تاریخ 9 دسمبر ہے لہٰذا ہم اس سے پہلے بھی نظر ثانی کی عرضی داخل کر سکتے ہیں یا اسی روز بھی کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جہاں تک یو پی سنی سینٹرل وقف بورڈ کا سوال ہے تو انہوں نے 9 نومبر کو ہی پریس کانفرنس کے دوران صاف کر دیا تھا کہ ہمارے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری ہے۔ اب بورڈ ریویو پٹیشن داخل نہیں کرے گا۔'

'ابھی 'ریویو پٹیشن' کی تاریخ طے نہیں'

ظفریاب جیلانی نے کہا کہ 'ایسا کرنے سے ہمیں کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں لیکن کورٹ نے ہمیں یہ حق دیا ہے جس کا پرسنل لاء بورڈ استعمال کر رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم سینیئر ایڈوکیٹ راجیو دھون سے مشورہ کرنے کے بعد ہی ریویو کی تاریخ فائنل کریں گے۔ ابھی کوئی تاریخ متعین نہیں ہو سکی ہے۔'

واضح رہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ اور اقبال انصاری پہلے ہی دن واضح طور پر کہا تھا کہ 'ہمارے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری ہے اس کے بعد ہم ریویو نہیں داخل کریں گے لیکن مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین اس پر بضد تھے کہ ہم بابری مسجد کے حق کی لڑائی آخری مرحلے تک جاری رکھیں گے۔ اسی لیےگزشتہ 17 نومبر کو پرسنل لاء بورڈ کی لکھنؤ میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن داخل کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔'

Intro:ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو اپنا اہم فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے بعد مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا تھا کہ ہم فیصلے کے خلاف ریو ویو پیٹیشن داخل کریں گے جبکہ وقف بورڈ نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

Body:سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریویو پٹشن داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 دسمبر کو ہے۔ لہذا مسلم پرسنل لاء بورڈ اس کے پہلے یا پھر اسی دن ریو ویو داخل کر سکتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ چونکہ آخری تاریخ 9 دسمبر ہے لہٰذا ہم اس کے پہلے بھی ریویو داخل کر سکتے ہیں یا اسی دن بھی کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے کا سوال ہے تو انہوں نے 9 نومبر کو ہی پریس کانفرنس کے دوران صاف کر دیا تھا کہ ہمارے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری ہے۔ اب بورڈ ریو ویو پیٹیشن داخل نہیں کرے گی۔

ظفریاب جیلانی نے کہا کہ ایسا کرنے سے ہمیں کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں لیکن کورٹ نے ہمیں یہ حق دیا ہے جس کا پرسنل لاء بورڈ استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سینئر ایڈووکیٹ راجیو دھون سے مشورہ کرنے کے بعد ہی ریو ویو کی تاریخ فائنل کرینگے۔ ابھی کوئی تاریخ متعین نہیں ہوسکی۔

Conclusion:واضح رہے کہ سنی سنٹرل وقف بورڈ اور اقبال انصاری پہلے دن صاف کہہ دیا تھا کہ ہمارے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری ہے اس کے بعد ہم ریویو نہیں داخل کریں گے۔

لیکن مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبران اس پر بضد تھے کہ ہم بابری مسجد کے حق کی لڑائی آخری مرحلے تک جاری رکھیں گے۔

اسی لئے 17 نومبر کو پرسنل لاء بورڈ کی لکھنؤ میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں فیصلے کے خلاف ریو ویو پیٹیشن داخل کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.