مرادآباد: سرکاری ریٹائرڈ ملازمین Retired Government Employees نے میمورنڈم کے ذریعہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں مہنگائی الاؤنس Dearness Allowance کی روکی گئی تین قسطوں سمیت سال 2021 جولائی مہینے کی قسط کی ادائیگی جلد کرائی جائے۔
انہوں نے میمورنڈم کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ 65 سال، 70 سال اور 75 سال کی عمر کے پینشن پانے والے ملازمین کو پانچ، دس اور پندرہ فیصدی کی بڑھوتری دی جائے۔ اترا کھنڈ کی طرح سینیئر سٹیزن اور پینشن پانے والے لوگوں کو روڈویز بسوں میں سفر کرنے پر کرایہ میں رعایت اور روڈویز بس میں چار سیٹیں رزرو کی جائیں تاکہ انہیں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ کشمیری پنڈتوں کی سرکاری رہائش گاہ میں رہنے کی مدت میں تبدیلی
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش جل نگم اور کئی پریشد محکموں کو چھٹی تنخواہ کے تحت مہنگائی الاؤنس دیا جا رہا ہے اور صوبے کے سبھی سرکاری ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کے مطابق الاؤنس دیا جا رہا ہے، ہمیں بھی ساتویں پے کمیشن کے مطابق الاؤنس Allowance As Per 7th Pay Commission دیا جائے۔