ETV Bharat / state

'عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا' - مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر رکن

مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینیئر رکن و ممتاز شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے جمعرات کو کہا ہے کہ بابری مسجد۔ رام جنم بھومی تنازع میں سپریم کورٹ جو فیصلہ سنائے گی اسے ملک کا مسلم سماج قبول کرے گا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 12:07 AM IST

مولانا کلب جواد نے یہا ں سماجی خدمت گار حیدر عباس کی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ مسلمان نہیں چاہتا ہے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ پیدا ہو۔ ایسے میں سبھی مذاہب کے لوگوں کو چاہئے کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کریں اور آپسی بھائی چارا کو ہمیشہ قائم رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اجودھیا میں متنازعہ زمین کے مسئلہ پر ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرنے کےلئے تیار ہیں۔ ایسے میں اکثریتی سماج کو بھی ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔
لکھنؤ میں بڑے امام باڑے کے امام نے کہا کہ سنی وقف بورڈ نے متنازعہ زمین سے اپنا دعوی واپس نہیں لیا ہے۔ یہ خبریں پوری طرح سے جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ لوگوں کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔
انہوں نے یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ شیعہ وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جانچ کی سفارش تو ہوگئی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھی ہے۔ ایسے میں وقف بورڈ کے ملازمین اور چیرمین بدعنوانی کے ثبوت مٹانے میں لگے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.