ETV Bharat / state

نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف جامع مسجد رامپور میں مذمتی قرارداد منظور

اترپردیش کے شہر رامپور کی تاریخی جامع مسجد میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی جس میں گستاخ رسول کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف جامع مسجد رامپور میں مذمتی قرارداد منظور
گستاخ رسول کے خلاف جامع مسجد رامپور میں مذمتی قرارداد
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:25 PM IST

رامپور کی جامع مسجد کمیٹی کے سکریٹری مکرم رضا خاں عناعتی نے نماز جمعہ کے بعد نرسنگھاننگ سرسوتی کے خلاف مذمتی قرارداد پڑھ کر سنائی جس کی تمام مصلیوں نے ہاتھ اٹھاکر تائید کی۔

گستاخ رسول کے خلاف جامع مسجد رامپور میں مذمتی قرارداد

مذمتی قرارداد میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ابھی تک کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہ کرنے کی سخت مذمت کی گئی اور نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف جامع مسجد رامپور میں مذمتی قرارداد منظور
گستاخ رسول کے خلاف جامع مسجد رامپور میں مذمتی قرارداد

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نرسنگھانند سرسوتی نے ملک کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے، اس لیے اس کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔ جامع مسجد میں ہزاروں فرزندان توحید نے قرارداد کی تائید کی۔

سکریٹری جامع مسجد کمیٹی

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اترپردیش کے ڈاسنہ مندر کے ایک مہنت نرسنگھانند سرسوتی نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات کہے تھے جس کے خلاف ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرنے کے سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.