ETV Bharat / state

Protest in Noida: نوئیڈا میں سن شائن ہیلیوس سوسائٹی کے مکینوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 8:55 AM IST

نوئیڈا میں واقع سن شائن ہیلیوس سوسائٹی میں رہائشیوں نے بجلی، پانی اور دیگر مسئلہ کو لے کر بلڈر کے خلاف احتجاج کیا۔ Residents of Sunshine Helios Society protest

نوئیڈا میں سن شائن ہیلیوس سوسائٹی کے مکینوں کا احتجاج

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 78 میں واقع سن شائن ہیلیوس سوسائٹی میں رہائشیوں نے بلڈر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سوسائٹی کے مکینوں نے بنیادی سہولیات نہ ملنے اور رجسٹری نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔ مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سیکٹر 113 پولیس سوسائٹی پہنچی اور انہیں سمجھایا بجھایا۔ Residents of Sunshine Helios Society protest in Noida

مکینوں کا کہنا تھا کہ 'سن شائن سوسائٹی میں بجلی اور پانی کا مسئلہ آئے روز برقرار رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے سوسائٹی کے مکین بلڈر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بجلی کی کٹوتی کے بعد رات گئے سوسائٹی کے مکینوں نے بلڈر کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ مکینوں کا سب سے بڑا مسئلہ فلیٹ کی رجسٹری کا ہے۔ کافی عرصے سے سوسائٹی کے مکین بلڈر سے فلیٹ کی رجسٹریشن کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔' problem of electricity and water in Sunshine Society Noida

لوگوں نے بتایا کہ 'سوسائٹی میں 400 فلیٹس ہیں۔ جن میں سے صرف 120 فلیٹس کی رجسٹری ہوئی ہے۔ باقی سب کو آج تک اپنے گھروں پر مالکانہ حقوق نہیں ملے۔ اب بھی تقریباً 280 خاندان غیر قانونی طور پر اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pan Oasis Housing Society: نوئیڈا میں سوسائٹی والوں کا بلڈر کے خلاف احتجاج

احتجاج کی دوسری بڑی وجہ لفٹ کے بارے میں تھی۔ دراصل سوسائٹی میں لفٹیں ہر روز خراب ہوتی رہتی ہیں۔ بلڈر سے شکایت کرنے کے باوجود لفٹ ٹھیک نہیں ہوتی۔ ٹاور کی لفٹ کئی دنوں سے خراب ہے۔ ٹاور میں صرف ایک لفٹ کام کر رہی ہے۔ جس میں کل ایک فیملی بچوں اور بزرگوں کے ساتھ جا رہی تھی اچانک لفٹ پھنس گئی۔ لفٹ 20 منٹ تک پھنسی رہی۔ جس کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے سوسائٹی کے مکینوں نے بلڈر کے خلاف نعرے بازی اور مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.