ETV Bharat / state

Lack of basic facilities in Nishat Bagh نشاط باغ علاقہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم، کمشنر کے نام میمورنڈم سونپا گیا

علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقے چلکورہ اور نشاط باغ بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے سبب مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاقے سے محض نصف کلو میٹر دوری پر موجود علیگڑھ کمشنر دفتر پر لوگوں نے کمشنر کے نام میمورنڈم دیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 6:13 PM IST

نشاط باغ
نشاط باغ
نشاط باغ

اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلم اکثریتی علاقے صاف نہیں رہتے یا مسلم اکثریتی علاقوں میں گندگی زیادہ ہوتی ہے، جبکہ اس کے پیچھے کی حقیقت یہ ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں دیگر علاقوں کے مقابلے صفائی ستھرائی کم کی جاتی ہے اور علاقے سڑک، نالی، پانی کی نکاسی، اسٹریٹ لائن وغیرہ کی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی۔

ایسا ہی علاقے ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقے چلکورہ اور نشاط باغ ہیں جو علیگڑھ کمشنر دفتر سے صرف نصف کلو میٹر کی دوری پر ہے، جہاں بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے سبب مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ دو برسوں سے مقامی لوگ علاقے کی بدحالی کو دور کرنے کے لئے علیگڑھ انتظامیہ کو کئی مرتبہ میمورنڈم دے چکے ہیں اور افسران کو علاقے کا بھی دورہ کروا چکے ہیں باوجود اس کے علاقے کی صفائی، سڑک، لائن، پانی کی نکاسی وغیرہ کی تعمیر نہیں کی جا رہی ہیں۔

کانگریس پارٹی کے رہنما آغا یونس نے علیگڑھ انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا مسلم اکثریتی علاقے ہونے کے سبب بنیادی سہولیات فراہم نہیں کروائی جا رہی ہیں اور ناہی انتظامیہ علاقوں پر توجہ دے رہا ہے۔ اسی لئے ہم کئی مرتبہ میمورنڈم دے چکے ہیں اور آج پھر کمشنر کے نام ایک میمورنڈم جوائنٹ کمشنر کو دیا ہے۔

یونس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا نشاط باغ اور چلکورہ علیگڑھ کمشنر دفتر سے صرف نصف کلو میٹر دوری پر موجود ہیں باوجود اس کے انتظامیہ توجہ نہیں دے رہا ہے۔

مقامی باشندہ قمر الدین نے بتایا گزشتہ دو برسوں سےعلاقے کی سڑکیں، پانی کی نکاسی، نالی، نالوں کی تعمیر سمیت کئی کاموں کے لئے ہم انتظامیہ توجہ نہیں دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Cold Wave Across North India علیگڑھ میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے اسکولز میں 14 جنوری تک چھٹی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.