ETV Bharat / state

عید الفطر کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی گزارش

author img

By

Published : May 13, 2021, 12:46 PM IST

مفتی محمد راشد قاسمی نے لوگوں سے نماز تراویح اور نماز جمعہ کی طرح عید کی نماز بھی گھروں میں ادا کرنے کی گزارش کی ہے۔

عید الفطر کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی گزارش
عید الفطر کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی گزارش

دہلی سے متصل نوئیڈا کے جامع مسجد سیکٹر 8 کے امام و خطیب مفتی محمد راشد قاسمی نے لوگوں سے نماز تراویح اور نماز جمعہ کی طرح عید کی نماز بھی گھروں میں ادا کرنے کی گزارش کی ہے۔

ویڈیو

مفتی راشد نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس جو ہر لمحے انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنا رہا ہے اس وائرس کی روک تھام کے لیے کویڈ پروٹوکول پر عمل کرنا لازم ہے۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وبا کو روکنے کے لئے نوئیڈا کی جامع مسجد سیکٹر 8 میں اس مرتبہ پورے رمضان میں تراویح اور باجماعت نمازوں میں پانچ کے علاوہ دیگر لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

نمازیوں سے بھری رہنے والی کثیر منزلہ مسجد پورے رمضان نمازیوں سے خالی رہی، اب یہ سلسلہ عید کی نماز میں بھی برقرار رہے گا۔

مفتی راشد نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کریں اور سماجی فاصلوں کے اصول پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا وبا کو روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.