ETV Bharat / state

Religious Conversion in Kanpur جنوبی کوریا سے آئے افراد پر مذہب تبدیلی کا الزام، چھاپہ ماری میں دو گرفتار - دو کی گرفتاری عمل میں آئی

کانپور میں جنوبی کوریا سے آئے افراد پر مقامی لوگوں کو لالچ دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے،بتایاجارہاہے یہ وفد کرائے مکان میں رہ کر مذہب تبدیلی سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دے رہے تھے۔

مذہب تبدیلی کا الزام
مذہب تبدیلی کا الزام
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 6:13 PM IST

مذہب تبدیلی کا الزام

کانپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں جنوبی کوریا سے آنے والے ایک افراد پر مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اتوار کو کانپور کی چکری پولیس ٹیم نے علاقے کے شیام نگر میں واقع ایک دفتر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران 2 افراد کو تبدیلی مذہب سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے سی ڈیز، لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کر لیے ہیں۔ پولیسان افراد سے وابستہ دیگر لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ اسٹیشن انچارج چکری رتنیش سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو مذہب کی تبدیلی کے معاملے سے متعلق تحریر موصول ہوئی ہے۔ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی تھی۔ اس کے تحت پولس اتوار کی صبح شیام نگر میں واقع ایک دفتر پہنچی۔ یہاں رجت اور ابھیجیت سمیت چار لوگوں کو عیسائی مذہب قبول کرنے پر آمادہ کیا جارہا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے سی ڈیز، لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد ہوئے۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کے جنوبی کوریا سے تعلقات ہیں۔ وہاں کے کچھ لوگ شہر کے عام لوگوں کو مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔کیس میں پکڑے گئے ملزمان کے علاوہ کئی نامعلوم اور نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ڈی سی پی ایسٹ رویندر کمار نے کہا کہ تمام ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس اس سارے ریکیٹ کو بے نقاب کرے گی۔

اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ جس دفتر میں ملزمان مذہب کی تبدیلی کے لیے کام کر رہے تھے، اس کا کرایہ 30 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ملزمان نے لاکھوں روپے کی لین دین کی تھی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملزمان کو اس کام کے لیے بھاری رقم دی جارہی تھی۔ پولیس اس کیس سے منسلک دیگر ملزمان کی بھی تلاش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Rampur Religious Conversion Case مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں پادری گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.